Saturday, 10 January 2015

مرے روگ کا نہ ملال کر ،
مرے چارہ گر
میں بڑا ھوا اسے پال کر ،
مرے چارہ گر
سبھی درد چُن مرے جسم سے ، کسی اسم سے
مرا انگ انگ بحال کر ،
مرے چارہ گر
مجھے سی دے سوزن ِ درد ، رشتہ ء زرد سے
مجھے ضبط ِ غم سے بحال کر ،
مرے چارہ گر
مجھے چیر نشتر ِعشق ، سوز ِ سرِشک سے
مرا اندمال بحال کر ،
مرے چارہ گر
یہ بدن کے عارضی گھاؤ ہیں ، انہیں چھوڑ دے
مرے زخم ِ دل کا خیال کر ،
مرے چارہ گر
فقط ایک قطرہ ء اشک میرا علاج ھے
مجھے مُبتلائے ملال کر ،
مرے چارہ گر
مجھے اپنے زخم کی خود بھی کوئی خبر نہیں
سو نہ مجھ سے کوئی سوال کر ،
مرے چارہ گر
میں جہان ِ درد میں کھو گیا ، تجھے کیا ملا
مجھے امتحان میں ڈال کر
مرے چارہ گر
ترا حال دیکھ کے روئے گا ، ترا چارہ گر
مرا دل نہ دیکھ نکال کر ،
مرے چارہ گر "....!!!!

No comments:

Post a Comment