Sunday, 11 January 2015



میں یہ تسلیم کرتا ہوں
مجھے الفت کے رستے پر
وفا کی حق پرستی پر
بڑا ہی ناز ہے جاناں
میں جتنے خواب بنتا ہوں
میں جتنے لفظ لکھتا ہوں
مری تحریر میں شامل
مرے جذبوں کی عکاسی
مری خود آگہی ہر پل
مجھے یوں درس دیتی ہے
اگر تُم ہار بھی جاؤ
تو اتنا حوصلہ رکھنا
وفا سے رابطہ رکھنا
مُحبت کے سفر میں تو
.
وفا ہی شرطِ اول ہے
وفا ہی حرفِ آخر ہے

No comments:

Post a Comment